ابنا: قبضہ کرو تحريک نے لاطيني نسل کے لوگوں، سياہ فاموں اور مسلم برادري کي آواز ميں آواز ملاکے مطالبہ کيا ہے کہ نيويارک کے پوليس کمشنر کو جلد از جلد ان کے عہدے سے ہٹايا جائے - رپورٹ کے مطابق ننانوے فيصد امريکيوں کي نمائندہ تحريک نے منگل کو نيويارک ميں ايک جلوس نکالا جس ميں مختلف کميونٹي کے خلاف نيويارک پوليس کے اقدامات کي مذمت کي گئ -
سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے اس مظاہرے ميں نيويارک پوليس پر تشدد اور نسلي امتياز سے کام لينے کا الزام لگايا –مظاہرين نے ايسے بينر اٹھارکھے تھے جن پر نيويارک پوليس کے استعفے کا مطالبہ درج تھا-
قابل ذکر ہے کہ نيويارک پوليس نے قبضہ کرو تحريک کے حاميوں کے ساتھ ہي مسلمانوں، سياہ فاموں اور لاطيني نسل کے لوگوں کے خلاف کريک ڈاؤن شروع کررکھا ہے - قبضہ کرو تحريک کے کارکنوں نے اس مظاہرے ميں مختلف نسل کے لوگوں اور مسلمانوں کے خلاف کريک ڈاؤن کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کيا- رپورٹ کے مطابق منگل کے مظاہروں کے دوران پوليس نے بہت سے مظاہرين کو گرفتار کرليا - اس سے پہلے سنيچر کے دن ہونے والے مظاہرے کے دوران بھي پوليس نے سرمايہ دارانہ نظام کے تہتر مخالفين کو گرفتار کرليا تھا-.......
/169